6 اگست 2014 - 10:08
چین میں خطرناک زلزلہ، 175 ہلاک اور 1500 زخمی

اطلاعات کے مطابق چین کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے میں ایک سو پچھتر افراد ہلاک اور پندرہ سو کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق چین  کے جنوب مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے میں ایک سو پچھتر افراد ہلاک اور پندرہ سو کے قریب زخمی ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے سے دور دراز کے علاقے بھی لرز گئے۔ زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین بتائی جاتی ہے۔ زلزلے سے  بہت سی عمارتیں گرگئی ہیں ، زلزلے سے بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم  برہم  ہو گيا ،متائثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے کے نیچے سے لاشوں اور زخمیوں کو  نکالا جا رہا ہے، چینی اطلاعات کے  مطابق گزشتہ چودہ برسوں میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲